کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ٹرین کا انجن لاڑکانہ ریلوے اسٹیشن کے پھاٹک پر فیل ہو گیا

جمعہ 26 اپریل 2019 22:45

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ٹرین کا انجن لاڑکانہ ریلوے اسٹیشن کے پھاٹک پر فیل ہو گیا، ٹرین میں پانی تک موجود نا ہونے پر مسافر پریشان، 4 گھنٹوں تک انجن بحال نا ہونے پر مسافروں نے احتجاج بھی کیا، صبح 7 بجے لاڑکانہ اسٹیشن پر پہنچنے والی خوشحال خان خٹک کا انجن فیل ہونے سے خہاں مسافروں کو مشکلات کا سامنہ ہے وہیں، ٹرین میں پانی کی سہولت نا ہونے پر خواتین اور بچے شدید مشکلات سے دوچار ہیں، پھاٹک بند ہونے سے آنے جانے والے ٹریفک بھی جام ہے،دوسری جانب ریلوے حکام کو اطلاع کے بعد نصرت بھٹو ریلوے اسٹیشن سے مال گاڑی کا انجن منگوایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جبکہ چار گھنٹے گذرنے کے بعد سکھر سے انجن لاڑکانہ ریلوے اسٹیشن پہنچی جو مسافروں کو لے کر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔