Live Updates

یہ حکومت ہے یا ڈبہ فلم، خواجہ آصف

یہ حکومت جتنی دیرچلی نقصان میں چلے گی، اللہ کرے سینماء بچ جائے۔ ن لیگ کے سینئر رہنماء خواجہ آصف جا وزیراعظم کے5ارب درختوں والے بیان پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 اپریل 2019 19:50

یہ حکومت ہے یا ڈبہ فلم، خواجہ آصف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل 2019ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ حکومت یا ڈبہ فلم ہے، یہ جتنی دیرچلی نقصان میں چلے گی، اللہ کرے سینماء بچ جائے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ حکومت یا ڈبہ فلم ہے، یہ جتنی دیرچلی نقصان میں چلے گی، اللہ کرے سینماء بچ جائے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کا ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا جس میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم پچھلے پانچ سالوں میں ایک صوبے میں پانچ ارب درخت لگائے اب ہم پورے ملک میں دس ارب درخت لگائیں گے۔

اس بار وزیراعظم نے لکھی ہوئی تقریر سے 5 ارب درخت لگانے کا دعویٰ کردیا ہے،
دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے بیان کوسفید جھوٹ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

پی پی رہنماء فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران نیازی نے چین میں کہا کہ کےپی میں5 ارب درخت لگائے گئے۔ اب یہ زبان کی پھسلن نہیں ہے بلکہ نیازی نے لکھی ہوئی تقریرمیں سفید جھوٹ بولا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیازی کا جھوٹ اسپیڈ کی لائٹ سے بھی تیزہوگیا ہے۔ وزیراعظم بتائیں کیا جادو ہے کہ چین جاتے جاتے درخت ایک سے5 ارب ہوگئے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جھوٹ اورجھوٹا پروپیگنڈہ تحریک انصاف کی سیاست کی بنیاد ہے۔ ثابت ہوچکا ہے کہ ایک ارب توکیا 10 کروڑدرخت بھی نہیں لگائے گئے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان چار روزہ دورے پر چین گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے میگا منصوبے کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے پانچ نکات پیش کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں، سیاحت کا فروغ ، کرپشن اور وائٹ کالر کرائمز کیخلاف مشترکہ حکمت عملی، غربت کے خاتمے کیلئے فنڈز کا قیام اور تجارت و سرمایہ کاری کیلئے ماحول بہتر بنانے کی کوششیں کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے کو بنیادی اہمیت دے رہے ہیں جس پر ہم سب کو ملکر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 5 سال کے دوران ایک صوبے خیبرپختونخوا میں پانچ ارب درخت لگائے ہیں جبکہ آئندہ پانچ سال کے دوران ملک بھر میں 10 ارب درخت لگائے جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات