ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے معروف مصنفہ عائشہ صدیقہ کو عادتاً جھوٹ بولنے والی خاتون قرار دے دیا

مصنفہ نے پاک فوج پر جامعات میں صدارتی نظام کے حق میں اور پارلیمانی نظام کے خلاف لیکچرز منعقد کروانے کا الزام عائد کیا تھا

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 اپریل 2019 19:52

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے معروف مصنفہ عائشہ صدیقہ کو عادتاً ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2019ء) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے معروف مصنفہ عائشہ صدیقہ کو عادتاً جھوٹ بولنے والی خاتون قرار دے دیا، مصنفہ نے پاک فوج پر جامعات میں صدارتی نظام کے حق میں اور پارلیمانی نظام کے خلاف لیکچرز منعقد کروانے کا الزام عائد کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق معروف مصنفہ عائشہ صدیقی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پاک فوج ملک کی جامعات میں صدارتی نظام کے حق میں اور 18 ویں ترمیم کیخلاف لیکچرز منعقد کروا رہی ہے۔

(جاری ہے)

مصنفہ عائشہ صدیقی کی جانب سے عائد کیے گئے الزام پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاونٹ سے سخت ردعمل دیا ہے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے معروف مصنفہ عائشہ صدیقہ کو عادتاً جھوٹ بولنے والی خاتون قرار دیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے معروف مصنفہ عائشہ صدیقہ کو چیلنج کیا ہے کہ وہ انہوں اس حوالے سے کسی بھی ایک لیکچر کے مقام اور تاریخ کی تفصیلات بتا دیں۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ جھوٹ ہمیشہ جھوٹ ہی رہتا ہے۔ مصنفہ عائشہ صدیقہ عادتاً بولنے والی خاتون ہیں۔