Live Updates

رمیز راجہ کھل کر وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں بول پڑے

سیاسی پروگراموں اور اینکرز کا دماغ خراب ہو گیا ہے ، مہنگائی کا رونا رونے والے اس کے حق دار ہیں:سابق ٹیسٹ کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 اپریل 2019 20:24

رمیز راجہ کھل کر وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں بول پڑے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل2019ء) پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کھل کر وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں بول پڑے ہیں جن کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا رونا رونے والے اس کے حق دار ہیں۔۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ”سیاسی پروگراموں اور اینکرز پرسنز کو کیا ہو گیا ہے؟ ان کا دماغ خراب ہو گیا ہے جو اپوزیشن کے ’مہذب‘ موقف کو پیش کر رہے ہیں جنہوں نے ان کے دیکھتے ہوئے پاکستان کو تباہ و برباد کر دیا، اگر لوگوں کو مہنگائی زیادہ لگ رہی ہے تو یہ اس کے صحیح حقدار بھی ہیں جو گزشتہ 10 سالوں سے انہیں ووٹ دے کر اقتدار میں لاتے رہے“۔

رمیز راجہ کا ٹویٹ
رمیز راجہ کا ٹویٹ
یاد رہے کہ رمیز راجہ نے ہی 1992ءکے ورلڈ کپ فائنل میں آخری برطانوی بلے باز کا کیچ تھاما تھا اور وہ ہمیشہ سے ہی وزیر اعظم عمران خان کے سب سے بڑے حامی رہے ہیں ۔                                                                                     
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات