پاکستان پیپلزپارٹی کو قومی جماعت ہونے کے ناطے شہلا رضا جیسے ذہنیت کے لوگوں کو لگام دینا ہوگا،جمعیت علمائے اسلام

ہفتہ 27 اپریل 2019 00:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب قاری محمد عثمان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو قومی جماعت ہونے کے ناطے شہلا رضا جیسے ذہنیت کے لوگوں کو لگام دینا ہوگا۔ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کاتب وحی اور جلیل القدر صحابی ہیں۔ انکا دور اسلامی تاریخ کا سنہرا باب ہے۔ وہ خاموش کالونی میں مولانا عبدالوھاب سے انکی ہمشیرہ،فقیر کالونی میں مولانا مظفر الدین کی والدہ اور فرنٹیئر کالونی میں مولانا اقبال حسین کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت اور دعائے مغفرت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا کے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کی شان میں گستاخی سے پیدا شدہ صورتحال پر تبصرہ کررہے تھے۔

اس موقع پر قاری بخت نذیر، سید اشرف شیرازی، حاجی نصیب رازق، سید الطاف شاہ،مولانا رشید احمد اور دیگر احباب موجود تھے۔

(جاری ہے)

قاری محمد عثمان نے کہاکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ جماعت کے ادنی سپاہی کی گستاخی بھی کسی مسلمان کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ شہلا رضا کس کی خدمت پرمامور ہوکر نہ بجھنے والی آگ بھڑ کا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک قومی جماعت ہے جس میں تمام طبقات کے لوگ موجود ہیں، کسی ایک مکتبہ فکر کے لوگوں کی جماعت نہیں ہے۔

شہلا رضا ایک زمہ دار شخصیت ہیں، انکے طرف سے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ جیسے جلیل القدر صحابی اور عادل حکمران کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ ریمارکس انتہائی نامناسب اور جہالت پر مبنی ہیں۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ شہلا رضا کو اللہ تعالی اور مسلمانوں سے معافی مانگنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے بڑے ٹی وی چینلز کو آگ سے کھیلنے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔

آگ لگانا آسان کام ہے مگر بجھانا بڑا مشکل کام ہے۔ تمام ٹی وی چینلز کے انکرز کو بھی اپنے دائرے میں رہنا ہوگا۔قاری محمد عثمان نے کہا کہ صحابہ کرام رشدو ھدایت کے مینار اور معیار حق ہیں، جبکہ علمائ کرام انبیائؑ کے وارث ہیں۔ انکرز حضرات وہ کریں جسکی تنخواہ ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام اور علماء امت کے کردار پر لب کشائی کے مرتکب انکرز اور مقرر ین جس بھی ادارے میں ہوں ان ہستیوں کو اپناموضوع بنانے سے پہلے 1000 ہزار بار سوچنا ہوگا۔ مسلمان خواہ جتنا بھی کمزور کیوں نہ ہوں ناموس رسالت ﷺ اور ناموس صحابہ کے حوالے سے کسی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کرسکتے۔#

متعلقہ عنوان :