Live Updates

پاکستان کو 15 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان

وزیراعظم کی دورہ چین کے دوران سائڈ لائن پر اہم اور کامیاب ملاقاتیں، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے قرض کی فراہمی کیلئے عندیہ دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 اپریل 2019 21:24

پاکستان کو 15 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل 2019ء) پاکستان کو 15 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان، وزیراعظم کی دورہ چین کے دوران سائڈ لائن پر اہم اور کامیاب ملاقاتیں، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے قرض کی فراہمی کیلئے عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو 15 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین کے دوران سائڈ لائنز پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے وفود سے اہم ترین اور کامیاب ملاقاتیں کی ہیں۔

ملاقاتوں میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ ملاقاتوں کے دوران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے حکام نے پاکستان کو قرض کی فراہمی کیلئے رضامندی کا عندیہ دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان دونوں ذرائع سے کل 15 ارب ڈالرز کا پیکج حاصل کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ممکنہ طور پر ایک ماہ کے اندر معاملات طے ہو سکتے ہیں۔

جبکہ آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ کی 29 تاریخ کو معاملات طے کرنے کیلئے پاکستان آ رہا ہے۔ دوسری جانب مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی سربراہی میں وزارت خزانہ کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئی ایم ایف سے 8 ارب ڈالرز سے زائد کا قرضہ نہیں لیا جائے گا۔ اس حوالے سے مشیر خزانہ نے وزارت خزانہ کو جلد سے جلد پیپر ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ امکان ہے کہ پاکستان کو ایک سے دو ماہ میں آئی ایم ایف سے قرض مل جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات