نوشہرہ کینٹ: رسالپور چھاونی صدر بازار میں معروف میڈیکل سٹور کے اطائی ڈاکٹر ڈسپنسر کے غلط انجکشن لگانے پنجاب کا مزدور محنت کش کی حالت غیر ہسپتال منتقلی کے دوران جابحق ہوگیا

ہفتہ 27 اپریل 2019 00:07

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) نوشہرہ رسالپور چھاونی صدر بازار میں معروف میڈیکل سٹور کے اطائی ڈاکٹر ڈسپنسر کے غلط انجکشن لگانے پنجاب کا مزدور محنت کش کی حالت غیر ہسپتال منتقلی کے دوران جابحق ہوگیا۔پولیس تھانہ رسالپور کے مطابق مقامی کنسٹرکیشن کمپنی کے مزدور شرافت حسین نے طارق میڈئکل سٹور صدر بازار رسالپور میں اطائی ڈاکٹر ڈسپنسر قیصر خان سے طبعیت کے ناساز ہونے پر انجکشن لگوایا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی تشویش ناک حالت میں قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلیس نوشہرہ منتقل کیاگیا جہاں پر حالت مزیدخراب ہوگئی اور وہ جابحق ہوگیا ۔

پولیس نے نعیش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹرز نے حساس پوسٹ مارٹم کی وجہ سے مقتول کی نعیش کو خیبرمیڈئکل کالج پشاور KMCمنتقل کردیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ رسالپور کے مطابق کیس کا باقاعدہ مقدمہ خیبرمیڈئکل کالج پشاور KMCکے ڈاکٹرز کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد درج کیاجائیں گا پولیس نے رپورٹ درج کرنے کے بعد فوری طور پر 174دریافت شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رسالپور چھاونی کے مین صدر بازار میں طارق میڈئکل سٹور میں اطائی ڈاکٹر ڈسپنسر قیصر خان ولد وارث خان سکنہ گنڈھیری نے مقامی کنسٹرکشن کمپنی کے مزدور مسمی شرفت حسین ولد عارف حسین سکنہ چیک 106ضلع رحیم یار خان طبعیت کی خرابی پر طارق میڈئکل سٹور صدر بازار رسالپور سے انجکشن لگوایا جس سے اس کی طبعیت خراب ہوگئی ۔تشویش ناک حالت میں قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلیس نوشہرہ منتقل کیاگیا جہاں پر حالت مزیدخراب ہوگئی اور وہ جابحق ہوگیا ۔

پولیس نے نعیش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹرز نے حساس پوسٹ مارٹم کی وجہ سے مقتول کی نعیش کو خیبرمیڈئکل کالج پشاور KMCمنتقل کردیا۔ایس ایچ او تھانہ رسالپور کے مطابق کیس کا باقاعدہ مقدمہ خیبرمیڈئکل کالج پشاور KMCکے ڈاکٹرز کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد درج کیاجائیں گا پولیس نے رپورٹ درج کرنے کے بعد فوری طور پر 174دریافت شروع کردی ہے۔