سلمان خان کی فلم ’’دبنگ 3 ‘ ‘کا پہلا پوسٹر جاری ،20دسمبر کو ریلیز ہو گی

ہفتہ 27 اپریل 2019 12:49

سلمان خان کی فلم ’’دبنگ 3 ‘ ‘کا پہلا پوسٹر جاری ،20دسمبر کو ریلیز ہو ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2019ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’دبنگ 3‘‘بیس دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

(جاری ہے)

سلمان خان نے دبنگ فرنچائز کی تیسری فلم ’دبنگ 3‘ کا پہلا پوسٹر جاری کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی بتا دی ۔انہوں نے سوشل میڈیا پر’’چلبل پانڈے از بیک‘‘ کیپشن کے ساتھ پولیس یونیفارم کی تصویرشیئر کی ہے جس پر فلم کی ریلیز تاریخ 20دسمبر تحریر ہے۔دبنگ 3 کے ہدایت کار پربھو دیوا ہیں اوریہ 2012ء میں ’دبنگ 2‘ کے بعد دبنگ سلسلے کی پہلی فلم ہے۔