مزدوروں کا عالمی دن، پاکستان ریلوے ورکرز یونین کے زیر اہتمام یکم مئی کو کراچی کینٹ پر لیبر کنونشن منعقد ہو گا

ہفتہ 27 اپریل 2019 13:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2019ء) مزدوروں کا عالمی دن کے موقع پر پاکستان ریلوے ورکرز یونین کے زیر اہتمام یکم مئی کو کراچی کینٹ پر لیبر کنونشن منعقد ہو گا ۔لیبر کنونشن سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ،سابق چیئرمین سینٹ رضاربانی ،صوبائی وزیرسعید غنی ،وزیر اطلاعات مرتضی وہاب شہلا رضا دیگر خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

ریلوے کے سات ڈویژنوں پشاور راولپنڈی لاہور سکھر ملتان کوئٹہ اور کراچی کے قائدین و مزدور کنونشن میں شرکت کریں گے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات مبارک حسین کے مطابق کنونشن میں پاکستان ریلوے کے مزدوروں کو درپیش مسائل اور ریلوے بیورو کریسی پر لائحہ عمل طے کیا جا ئیگا۔انہوںنے بتایاکہ ریلوے ورکرز یونین راولپنڈی ڈویژن کے چیئرمین ناصر مجتبیٰ کی قیادت میں قائدین 28 اپریل کو کراچی روانہ ہونگے ۔