کبیروالا، نامعلوم ڈاکو ؤں نے بیوپاری کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

ہفتہ 27 اپریل 2019 18:47

کبیروالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2019ء) نامعلوم ڈاکو ؤں نے گھر واپس جانتے بیوپاری کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، بھاری نقدی،موبائل فون چھین کر فرار، تفصیل کے مطابق گزشتہ شام نواحی کوٹ اسلام کا رہائشی میویشیوں کا بیوپاری محمد جمشید ولد محمد رفیق موٹر سائیکل پر سوار مویشی منڈی سے کام کاج سے فرصت کے بعد گھر واپس آرہا تھا کہ کھوہ کیکری والہ کے نزدیک پہلے سے گھات لگائے بیٹھے دونامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے جامع تلاشی لیتے نقدی76500روپے،موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،سرائے سدھو پو لیس نے متاثرہ کی درخواست پر نامعلوم ڈاکو ؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :