زرعی ٹیوب ویل پر FPA ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پاکستان کسان اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 27 اپریل 2019 19:55

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2019ء) زرعی ٹیوب ویل پر FPA ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پاکستان کسان اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ،مظاہرے میں کسانوں نے یکم مئی کو پارلیمنٹ ہائوس کی طرف لانگ مارچ اور واپڈا کو بلوں کی ادائیگی روکنے کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق زرعی ٹیوب ویل پر FPA ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پاکستان اتحاد نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کسانوں نے حکومتی ناقص پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کسان اتحاد نے یکم مئی کو پارلیمنٹ ہائوس کی طرف لانگ مارچ کرنے اور واپڈا کو بلوں کی ادائیگی احتجاجاً روکنے کا اعلان کیا۔ریلی سے خطاب کے دوران پاکستان کسان اتحاد کے صوبائی صدر پنجاب چوہدری رضوان اقبال نے کہا کہ یکم مئی کو لانگ مارچ میں ملک بھر سے کسان شرکت کریں گے،کسانوں احتجاجاً واپڈا کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی روکیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ناقص پالیسیوں نے شعبہ زراعت کو تباہ کردیا۔مظاہرے میں کسانوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔