Live Updates

عمران خان کی حمایت میں ٹویٹ ، صحافیوں اور مخالفین کی تنقید پر رمیز راجہ کا منہ توڑ جواب

پولیٹیکل ٹاک شوز زیادہ تر منفی، ایجنڈا بیسڈ ہیں جن میں ایڈیٹوریل اور سیاسی انٹیلیکچول کی کمی ہے:سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 27 اپریل 2019 20:17

عمران خان کی حمایت میں ٹویٹ ، صحافیوں اور مخالفین کی تنقید پر رمیز راجہ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27اپریل2019ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے عمران خان کی حمایت میں اپنی ٹویٹ پرصحافیوں اور مخالفین کی تنقید کا منہ توڑ جواب دے دیا ۔ سوشل میڈیا ویب سا ئٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ”ایک پاکستانی شہری ہونے کے ناتے میری سیاست پر کوئی بھی رائے ہوسکتی ہے۔ میرا بھی ٹی وی پر 22 سال کا انٹرنیشنل تجربہ ہے اور میں پاکستان کے ٹی وی چینلز اور شوز پر تبصرہ کرسکتا ہوں۔

پولیٹیکل ٹاک شوز زیادہ تر منفی، ایجنڈا بیسڈ ہیں جن میں ایڈیٹوریل اور سیاسی انٹیلیکچول کی کمی ہے“۔
واضح رہے کہ کل رمیز راجہ کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ” سیاسی پروگراموں اور اینکرز پرسنز کو کیا ہو گیا ہے؟ ان کا دماغ خراب ہو گیا ہے جو اپوزیشن کے ’مہذب‘ موقف کو پیش کر رہے ہیں جنہوں نے ان کے دیکھتے ہوئے پاکستان کو تباہ و برباد کر دیا،اگر لوگوں کو مہنگائی زیادہ لگ رہی ہے تو یہ اس کے صحیح حقدار بھی ہیں جو گزشتہ 10 سالوں سے انہیں ووٹ دے کر اقتدار میں لاتے رہے“۔

(جاری ہے)

رمیز راجہ کے اس ٹویٹ پر کئی معروف اینکرز ، صحافی ، اپوزیشن رہنما اور کارکن رمیز راجہ پر سیخ پا ہوگئے تھے۔                                                                                                                                
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات