ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ، تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن مارک سیلبی کو دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست

ہفتہ 27 اپریل 2019 23:40

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ، تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن مارک سیلبی کو دوسرے ..
شیفلڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2019ء) ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا، تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن مارک سیلبی کو دوسرے رائونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، گیری ولسن نے سیلبی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 13-10 فریمز سے شکست دی۔

(جاری ہے)

شیفلڈ میں جاری میگا چیمپئن شپ میں کھیلے گئے دوسرے رائونڈ میچ میں مارک سیلبی اور گیری ولسن کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے ولسن کا ساتھ دیا اور انہوں نے سیلبی کو 10 کے مقابلے میں 13 فریمز سے اپ سیٹ شکست دے کر کامیابی حاصل کی، 10-10 سے مقابلہ برابر ہونے کے بعد ولسن مکمل طور پر چھائے رہے اور انہوں نے مسلسل اگلے تینوں فریمز جیت کر میچ میں 13-10 سے کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :