Live Updates

خواجہ آصف نے اشاروں کنایوں میں تسلیم کر لیا کہ نواز شریف کے رشتہ دار عمران خان سے رابطہ کر کے سابق وزیراعظم کے لیے رحم کی اپیل کر رہے ہیں

نواز شریف کااگر کوئی رشتہ دار عمران خان سے رابطے میں ہے اس سے نوازشریف لاعلم ہیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 27 اپریل 2019 21:16

خواجہ آصف نے اشاروں کنایوں میں تسلیم کر لیا کہ نواز شریف کے رشتہ دار ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27اپریل2019ء) خواجہ آصف نے اشاروں کنایوں میں تسلیم کر لیا ہے کہ نواز شریف کے رشتہ دار عمران خان سے رابطہ کر کے سابق وزیراعظم کے لیے رحم کی اپیل کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے اپنے تویٹر پروگرام میں کہا ہے کہ سینئیر صحافی حامد میر نے اپنے پروگرام میں یہ نہیں کہا کہ نواز شریف خاندان کے کسی فرد نے عمران خان سے رابطہ کیا ہےاورحقیقت بھی یہی ھے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں عدالت سے انصاف ملنے کی امید ہے۔

(جاری ہے)

ناہوں نے مزید کہا کہ اگر بقول میر صاحب شریف خاندان کے کس غیر سیاسی عزیز نے ذاتی حثیت میں رابطےکی کوشش کی ھے تو نواز شریف کی مرضی بغیرکی ہے اور نواز شریف اس سے قطعی طور لاعلم ہیں۔ حاامد میر نے کچھ دن پہلے وسیم بادامی کے شو میں کہا تھا کہ شریف خاندان اپنے ایک قریبی رشتہ دار کے ذریعے عمران خان سے رحم کی اپیلیں کررہا ہے اور معافیاں مانگ رہا ہے کہ انہیں ملک سے باہر جانے دیا جائے۔ اب اشاروں کنایوں میں خواجہ آصف نے تسلیم کر لیا ہے کہ نواز شریف کے رشتہ دار عمران خان سے رابطہ کر کے سابق وزیراعظم کے لیے رحم کی اپیل کر رہے ہیں۔ 

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات