Live Updates

جو این آر او کرے گا میں اس کے ساتھ نہیں ہوں،سابق وزیراعظم

جب عمران خان کے پاس این آر او دینے کا اختیار ہی نہیں ہے تو کوئی اس کے پاس جائے کیوں؟

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 28 اپریل 2019 06:08

جو این آر او کرے گا میں اس کے ساتھ نہیں ہوں،سابق وزیراعظم
لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2019ء) این آر او،ڈیل یا پھر ڈھیل اسی قسم کے ملے جلے الفاظ کی بازگشت سنائی دیتے مہینوں ہو چلے مگر ابھی تک کوئی عملی صورت حال دیکھنے کو نہیں ملی۔جو ملک سے باہر چلا جاتا ہے وہ واپس نہیں آتااور جو ملک کے اندر موجود ہے وہ باہر جانے کی تگ و دو میں ہے۔اب لندن فرار کا راستہ این آر او کی صورت میں ہی ممکن ہے یا کچھ اور بھی۔

۔۔اس سے پردہ اٹھنا ابھی باقی ہے مگر یہ باتیں تواتر سے سنائی دینے لگی ہیں کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادتیں حکومت کے ساتھ این آر او کرنے جا رہی ہیں۔سیئر صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اس راز سے پردہ اٹھانے کی کوشش کی کہ شریف خاندان کے کچھ قریبی رشتہ دار عمراں خان تک این آر او کی بات کر رہے ہیں جبکہ اسی بات کی تصدیق خواجہ عثمان نے بھی ایک انٹرویو میں اشاروں کناﺅں سے کرنے کی کوشش کی مگر واضح طور پر کچھ نہیں بتایا۔

(جاری ہے)

اسی این آراو کی قلعی کھولنے کے لیے سینئر صحافی خاتون نے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے انٹرویو میں پوچھا کہ کیا حکومت کے ساتھ آپ این آراو کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے جواب دیا کہ بالکل نہیں۔خاتون صحافی نے کہا کہ حامد میر اور ن لیگ رکن نے یہ بات کی ہے تو شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پھر وہ لوگ ان شخصیات کا نام بھی بتا دیں جو عمران خان سے این آر او لینے میں مدد کررہی ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم این آر او لینا ہی نہیں چاہ رہے کیونکہ عمران خان کے پاس این آراو دینے کااختیار ہی نہیں ہے۔جس کے پاس اختیار ہی نہ ہو اس کے پاس جانے کا فائدہ۔یہ سب باتیں ہیں کہ این آر او ہو رہاہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور جو بھی پارٹی کا بندہ این آر او لے گا میرا اس کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات