استاد کو ہمارا تعاون چاہیئے ‘اگر تعاون نہ کریں تو براہ راست ہمارے آنے والی نسلوں پر اثر پڑے گا‘ محمدشوکت

اتوار 28 اپریل 2019 14:25

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2019ء) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شہباز عظمت خیل بنوں میں یوم والدین اور تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی ‘تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد شوکت تھے ‘انہوں نے کہا کہ آج تقریب میں ہونے والے بچوں نے جو سبق آموز فن کا مظاہرہ کیا یہ سب اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے خاکے نے بے حد سوچنے پر مجبور کیا کہ ایک استاد کن حالات میں ڈیوٹی دیتا ہے استاد کو ہمارا تعاون چاہیئے اگر تعاون نہ کریں تو براہ راست ہمارے آنے والی نسلوں پر اثر پڑے گا‘ استاد نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ پولیو ڈیوٹی ‘الیکشن ڈیوٹی‘ مردم شماری اور قدرتی آفات کے موقع پر بھی اپنی خدمات سے پیچھے نہیں ہٹتے ‘تقریب سے خطاب میں پرنسپل صدر شہید نے کہا کہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کی کارکردگی تسلی بخش ہے یہی وجہ ہے کہ پورے ضلع میں کہ طلبہ کی حاضری 75 فیصد ہے ‘طلبہ کیساتھ ساتھ اساتذہ بھی اپنی حاضری یقینی بنا رہے ہیں والدین کو چاہیئے کہ ہمارے ساتھ سکول کو مزید آگے بڑھانے میں تعاون کیساتھ ساتھ ہماری مانیٹرنگ کریں‘تقریب کے آخر میں طلبہ نے مختلف فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سبق آموز خاکے، نظمیں اور تقاریروں کے ذریعے تقریب کو چار چند لگا دیئے ‘آخر میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔