سفارووا اور پولوچنکووا پر مشتمل روسی جوڑی نے اسٹٹ گارٹ اوپن ویمنز ڈبلز فائنل میں جگہ بنا لی

اتوار 28 اپریل 2019 15:20

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2019ء) لوسی سفارووا اور پولو چنکووا پر مشتمل روسی جوڑی نے اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میچ میں سفارووا اور پولو چنکووا نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلنکووا اور کلاش نیکووا کو 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کیا، فائنل میں روسی جوڑی کو مونا برتھل اور فرائیڈثام پر مشتمل جرمن جوڑی کا چیلنج درپیش ہو گا۔

متعلقہ عنوان :