uآل پاکستان سینئر مینز سکوائش چیمپئن شپ کا آغاز (آج)ہو گا

پشاور میں شیڈول ایونٹ میں ملک بھر سی32 رینکنگ کے کھلاڑی شرکت کریں گے، ایسوسی ایشن صدر قمر زمان

اتوار 28 اپریل 2019 19:11

<اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2019ء) آل پاکستان سینئر مینز سکواش چیمپئن شپ (آج) پیر سے شروع ہوگی ۔ خیبر پختونخوا سکوائش ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان نے بتایا کہ پشاور میں شیڈول ایونٹ میں ملک بھر سی32 رینکنگ کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہمام ہونیوالے مقابلے 29 اپریل سے تین مئی تک جاری رہیں گے پانچ روزہ مقابلوں میں مینز سینئر کیٹیگری کوالیفائنگ رائونڈ کے میچ شامل ہیں جبکہ مین رائونڈ 30 اپریل سے تین مئی تک منعقد ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ویمنز جونیئر اور پھر سینئر مقابلے کرائے گئے نیشنل چیمپئن شپ میں بھی ملک بھر سے ویمنز کھلاڑی پشاور آئیں اور انہوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور اب مینز سینئر کھلاڑیوں کے درمیان مقابلوں کا انعقاد کیا جارہاہے جس کے لئے ٹرافیوں کیساتھ نقد انعامات بھی رکھے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ آل پاکستان سینئر مینز سکواش مقابلوں میں پاکستان کی ٹاپ سیڈ پلیئرز شرکت کر رہے ہیں مین رائونڈ میں12 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں کیساتھ کھیلنے والے دیگر کھلاڑیوں کے کھیل میں مزید نکھار پیدا ہوگا اور وہ نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔