Live Updates

رمیز راجہ کو سوشل میڈیا پر موجودہ حکومت کی طرف داری مہنگی پڑگئی

ًپیپلزپارٹی اور ن لیگی کارکنوں کی جانب سے انہیں حکومتی غلطیوں کی نشاندہی کرنے کا مشورہ

اتوار 28 اپریل 2019 19:11

Gلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2019ء) سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ کو سوشل میڈیا پر موجودہ حکومت کی طرف داری مہنگی پڑگئی۔

(جاری ہے)

سابق کپتان اور کرکٹر رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ہمارے ٹی وی سیاسی ٹاک شوز اور اینکرز کے ساتھ کیا مسئلہ ہوگیاہے، وہ اپوزیشن کے مو قف کو نمایاں کررہے ہیں جنہوں نے پاکستان کو آج ان حالات تک پہنچایا، اگر عوام کو مہنگائی محسوس ہورہی ہے تو وہ 10 سال کے لیے انہیں ووٹ دینے پر اسی کے مستحق ہیں۔

اس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج کل ہراس شخص کا یہی حال ہے جس نے بہت زیادہ چاہ سے تحریک انصاف کی حمایت کی اور عمران خان کو اقتدار میں لایا۔مسلم لیگ( ن) کے ایک حمایتی نے تو سابق کرکٹر کو جواب دیتے ہوئے ن لیگی دور کے کارنامے گنوائے اور تب کے اخبارات کے تراشوں کی مدد سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ اس دور میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے کم مہنگائی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات