ة مہاجر نیشنل موومنٹ ایم کیو ایم پاکستان کے صوبہ کی قرارداد کی حمایت کرتی ہے،ڈاکٹر محمد انور

اتوار 28 اپریل 2019 19:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2019ء) مہاجر نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد انور نے کہا ہے کہ مہاجر نیشنل موومنٹ ایم کیو ایم پاکستان کے صوبہ کی قرارداد کی حمایت کرتی ہے۔ مہاجر سندھ کے ستون ہیں۔ نا انصافیوں پر بہت صبر کرلیا ۔ اب حقوق کا حصول جنوبی سندھ صوبہ میں ہے۔ وہ مرکزی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

ڈاکٹر محمد انور نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے نفرت کے بیج بوئے ۔ مہاجروں نے قربانیاں دیں ۔ عامر خان نے سندھ کے حقائق سے پردہ اٹھایا۔ خیر مقدم کرتے ہیں ۔ متحدہ قرارداد پر قائم رہے۔ شاندار جلسے پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول کو مبارکباددیتے ہیں ۔ مرکزی کمیٹی کے اراکین نے متفقہ طور پر کہا کہ فوزیہ وہاب مہاجر پرست خاتون تھیں ۔

(جاری ہے)

انکا بیٹا نام خراب کر رہا ہے۔ وہ پی پی پی میں تھیں لیکن مہاجر حقوق پر محترمہ کو حقائق سے آگاہ رکھتی تھیں ۔ ایک مہاجر ہوکر جو گفتگو مرتضی وہاب نے کی وہ قابل مذمت ہے۔ مرکزی کمیٹی مہاجر نیشنل موومنٹ نے تمام مہاجر لیڈرز سے کہا کہ وہ مہاجر حقوق شہری سندھ اور صوبہ کے نعرے پر ایم کیو ایم کے ساتھ کھڑی ہوجائیں۔۔ مرکزی کمیٹی نے مذید کہا کہ ایم کیو ایم نے بڑا جلسہ کرکے پاور شو کردی اب صوبہ کے لئے عملی جدوجہد کی تاریخ کا بھی اعلان کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے صوبہ کے نعرے کو مہاجر کارڈ اور انتخابی مہم تک رکھا تو قوم معاف نہیں کریگی ۔ اس لئے ایم کیو ایم وفاقی حکومت پر دباو رکھے۔ سندھ کی مہاجر عوام انکے ساتھ ہوگی۔ #