مسلم لیگ ن کوہمیشہ کراچی سمیت سندھ کے عوام نے مسترد کیا ،ترجمان ایم کیوایم پاکستان

نہال ہاشمی اور انکی جماعت نے یمیشہ کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے ترجمان ایم کیوایم پاکستان

اتوار 28 اپریل 2019 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2019ء) ایم کیوایم پاکستان کے ترجمان کا مسلم لیگ ن کے سند یافتہ نااہل رہنما نہال ہاشمی کے من گھڑت بیان کو انکی بیمار ذہنیت کاعکاس قرار دیتے ہوے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کے عوام نے مسلم لیگ ن کو ہمیشہ مسترد کیا ہے کیونکہ اسنے ہمیشہ سند ھ کے شہری علاقوں کے عوام کی پیٹھ چھرا گھونپا ہے تاریخ گواہ کہ مسلم لیگ نون سندھ سے جب کبھی ایک دو نشستیں لے سکی وہ خیرات میں ملیں سازشیں نہال ہاشمی اور ان کی جماعت کے خمیر میں شامل ہے جس جماعت کی قیادت نے وقت کے طالع زماوں کی گود میں پرورش پای ہو اس سے جمہوری سوچ کا اظار عبث ہے۔