کالا باغ نے آسیان کالا باغ پولو کپ جیت لیا

اتوار 28 اپریل 2019 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2019ء) کالا باغ نے آسیان کالا باغ پولو کپ جیت لیا۔ اتوار کو اسلام آباد کلب پولو گرائونڈ میں کھیلے گئے فائنل میں کالا باغ نے آسیان کو سخت مقابلے کے بعد 8 کے مقابلے میں 10 گولز سے شکست دیکر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راجا جلال ارسلان نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 گولز کر کے کالا باغ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، اسفندیار اور راجا سمیع نے دو، دو گولز کئے جبکہ آسیان کی طرف سے حیدر اسد اور راجا میکائل سمیع نے 3، 3 اور احمد علی تیوانا نے 2 گولز کئے۔

پاکستان میں اٹلی کے سفیر سٹیفانو پونٹیکروو نے ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں جبکہ اس موقع پر شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔فاتح ٹیم کے راجا جلال ارسلان بہترین ایمرجنگ کھلاڑی قرار پائے جبکہ بہترین گھوڑے کا ایوارڈ ارجنٹائن کے فلیکس نامی گھوڑے کو دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :