Live Updates

صوابی‘ ٹھنڈاکوئی فیڈر کے افتتاح سے وولٹیج کا مسئلہ حل ہوجائے گا، عطاء الله خان

پیر 29 اپریل 2019 11:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2019ء) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما عطاء اللہ خان ، الحاج محمد ریاض خان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے ٹھنڈا کوئی میں فیڈر کا افتتاح دو مئی کو ہو گا جس سے وولٹیج کی کمی اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا ان کاکہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی کی کوششوں سے ضلع صوابی کے بجلی مسائل کے حل کے لئے ایک عظیم الشان منصوبہ 220کے وی گرڈ سٹیشن کا بھی جلد افتتاح کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح بام خیل اور چھوٹا لاہور میں دو چھوٹے گرڈ سٹیشن بھی بنائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ این اے 18، پی کے 43 اور پی کے 45 میں ایک ارب پچاس کروڑ روپے کے سوئی گیس منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع صوابی کا کوئی بھی علاقہ گیس سے محروم نہیں رہے گا ۔ایئر یونیورسٹی سپیکر اسد قیصر کی طرف سے صوابی کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے جس سے صوابی کے عوام مستفید ہوںگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات