’’ایوینجراینڈ گیم ‘‘صرف 5 دن میں ایک کھرب روپے سے زائد کمانے والی فلم بن گئی
یہ پہلا موقع بھی ہے جب کسی فلم نے اپنے پہلے ہفتے میں امریکا میں 30 کروڑ ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا ہو فلم دنیا بھر میں مجموعی طور پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز (ایک کھرب 69 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کمانے میں کامیاب رہی ایوینجرز اینڈگیم کی تیاری پر 35 کروڑ ڈالرز سے زائد خرچ کیے گئے تھے‘ فلم 2 ارب ڈالرز کمانے کی جانب گامزن
پیر 29 اپریل 2019 11:53
(جاری ہے)
آج تک کسی فلم نے محض 5 دن (یہ فلم چین میں بدھ کو ریلیز ہوئی تھی) میں ایک ارب ڈالرز کا بزنس نہیں کیا اور یہ پہلا موقع بھی ہے جب کسی فلم نے اپنے پہلے ہفتے میں امریکا میں 30 کروڑ ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا ہو، اس سے پہلے یہ ریکارڈ انفٹنی وار کے پاس تھا جس نے 25 کروڑ ڈالرز سے زائد کمائے تھے۔
یہ اعدادوشمار اس لیے بھی زیادہ حیرت انگیز ہیں کیونکہ فلم کا دورانیہ 3 گھنٹے سے زائد ہے مگر پھر بھی دنیا بھر میں سنیمائوں میں لوگوں کا رش دیکھنے میں آیا۔بھارت میں اس فلم نے 2 دن میں سو کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کما کر رواں سال کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا بلکہ گزشتہ سال ریلیز ہونے والی عامر خان کی ٹھگس آف ہندوستان کا پہلے روز سب سے زیادہ بزنس کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ایسا مانا جارہا ہے کہ یہ فلم وہاں 3 دن میں ڈیڑھ سو کروڑ روپے سے زائد بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی اور یہ وہ ریکارڈ ہے جو آج تک عامر خان، سلمان خان یا شاہ رخ خان کی فلمیں بھی نہیں بناسکیں۔ایوینجرز اینڈگیم کی تیاری پر 35 کروڑ ڈالرز سے زائد خرچ کیے گئے تھے جبکہ اس کی تشہیر پر بھی کروڑوں ڈالرز کا خرچہ ہوا مگر یہ فلم اب 2 ارب ڈالرز کمانے کی جانب جارہی ہے مگر یہ اواتار سے سب سے زیادہ بزنس کرنے کا ریکارڈ چھین کر اپنے نام کرسکے گی یا نہیں، اس بارے میں فیصلہ آنے والے ہفتوں میں ہوگا جو 2 ارب 78 کروڑ ڈالرز بزنس کے ساتھ اس وقت سرفہرست ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.