پاک بحریہ اور ڈاؤیونیورسٹی نے منوڑہ میں ساحل سمندر کی صفائی اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا

حکومت پاکستان کے صاف اور سر سبز پاکستان پروگرام کے پیشِ نظر پاکستان بحریہ نے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (DUHS) کے اشتراق سے منوڑا کے ساحل کی صفائی اور شجرکاری مہم کا آغاز کیا، کموڈور وقار محمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے

پیر 29 اپریل 2019 12:23

پاک بحریہ اور ڈاؤیونیورسٹی نے منوڑہ میں ساحل سمندر کی صفائی اور شجرکاری ..
اسلام آباد  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2019ء) حکومت پاکستان کے صاف اور سر سبز پاکستان پروگرام کے پیشِ نظر پاکستان بحریہ نے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (DUHS) کے اشتراق سے منوڑا کے ساحل کی صفائی اور شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ کموڈور وقار محمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

    اپنے خطاب کے دوران، مہمان خصوصی نے آلودگی کی وجہ سے موسمی تبدیلی کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی اور صاف اور سر سبز ماحول کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

پاکستان کے ساحلوں اور آبی حیات کے تحفظ میں پاکستان بحریہ کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے اس عظیم مقصد میں پاک بحریہ کے ساتھ شامل ہونے پر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان سرگرمیوں سے ہمارے ماحولیاتی نظام میں درختوں کی اہمیت اور صاف ساحلوں کے بارے میں عوام میں شعور پیداکرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے پودہ لگا کر تقریب کا افتتاح کیا۔

اس مہم کے دوران شرکاء نے 1500 سے زیادہ مختلف اقسام کے پودے لگائے۔ بعد ازاں ساحلِ سمندر کی صفائی کے دوران، شرکاء نے پلاسٹک کی اشیاء اور کچرا جمع کیا ۔

    پاکستان بحریہ، بحری سرحد وں کی حفاظت کے علاوہ، ماحولیاتی استحکام کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ساحلوں، بندرگاہوں کی صفائی سمیت شمال میں مارگلا پہاڑیوں سے جنوب کی ساحلی پٹی تک باقاعدگی سے شجرکاری مہمات کا انعقاد کرتی ہے۔

آج کی ساحل سمندر کی صفائی اورشجر کاری کی سرگرمیاں پاک بحریہ کے اسی عزم کا تسلسل ہیں جن کا مقصد ارضِ پاک کی شادابی اور سمندروں کی صفائی ہے۔

    پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سمیت ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اساتذہ اور طلباء کی ایک بڑی تعداد نے اس مہم میں حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :