سعودی عرب کے شہر الریاض میں مشہور کاروباری شخصیت اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما زاھد لطیف سندھو کی دختر نیک کی حالیہ ہونے والی شادی کی مناسبت سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

جس کے مہمان خصوصی سعودی عرب میں تعینات سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز تھے، تقریب میں ویلفیئر اتاشی محمود لطیف، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی شیخ عبدالشکور اور پریس اتاشی ڈاکٹر مدثر کے علاوہ سفارتخانہ کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 اپریل 2019 12:59

سعودی عرب کے شہر الریاض میں مشہور کاروباری شخصیت اور پاکستان مسلم لیگ ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2019ء) سعودی عرب کے شہر الریاض میں مشہور کاروباری شخصیت اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما زاھد لطیف سندھو کی دختر نیک کی حالیہ ہونے والی شادی کی مناسبت سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سعودی عرب میں تعینات سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز تھے، تقریب میں ویلفیئر اتاشی محمود لطیف، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی شیخ عبدالشکور اور پریس اتاشی ڈاکٹر مدثر کے علاوہ سفارتخانہ کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی، اس کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں، کاروباری شخصیات اور پاکستان کمیونٹی کے سرکردہ افراد بھی مدعو کئے گئے، سفیر پاکستان نے کمیونٹی کے اتحاد اور یگانگت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح تقریبات سے نہ صرف دیار غیر میں پاکستانی کمیونٹی کی باہمی ولولہ انگیزی اور محبت کا اظہار ہوتا ہے بلکہ ایک ساتھ ملکر باہمی مسائل کی راہیں بھی نکلتی ہیں، سفیر پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں، کاروباری طبقے اور کمیونٹی کے پیار و محبت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے رواداری اور ملنساری کی روایت کئی اور نہیں ملتی، زاھد لطیف سندھو، عابد لطیف سندھو، مسلم لیگ ن الریاض کے صدر خالد اکرم رانا، سرپرست اعلی چوہدری عبدالمجید گجر اور دیگر لیگی رہنماؤں نے سفیر پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا، پیپلز پارٹی، پاک سرزمین پارٹی، جمیعت علما اسلام، قومی وطن پارٹی، جمیعت اہل حدیث اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے نمائندگان نے بھی اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت کی، تقریب کے میزبان زاھد لطیف سندھو نے سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے ہم سب کی رہنمائی فرمائی ہے اس کو سعودی عرب میں موجود پاکستانی کمیونٹی قدر کی نگاہ سی دیکھتی ہے، انہوں نے تقریب میں آنیوالے دیگر مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا، مزید برآں تقریب کے انتظامات صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب راجہ یعقوب نے بخوبی سرانجام دئے۔