آل پاکستان ڈی جی سپورٹس ٹیبل ٹینس چمپئن شپ اختتام پذیر

خواتین میں خیبر پختونخوا کی اقراء رحمان جبکہ بوائز میں اسلام آباد کے حسیب نے ٹرافی اپنے نام کرلی

پیر 29 اپریل 2019 17:36

آل پاکستان ڈی جی سپورٹس ٹیبل ٹینس چمپئن شپ اختتام پذیر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2019ء) عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ڈی جی سپورٹس آل پاکستان ٹیبل ٹینس چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی ، خواتین میں خیبر پختونخوا کی اقراء رحمان جبکہ بوائز میں اسلام آباد کے حسیب نے ٹرافی اپنے نام کرلی ، ٹیم ایونٹ میں اسلام آباد نے خیبر پختونخوا کو تین صفر سے شکست دیدی ، مہمان خصوصی ناظم اعلیٰ فہد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کفایت الله ، ڈی ایس او تحسین الله، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر چارسدہ سلیم رضا، فیڈریشن کے نائب صدر شہزاد اسلام ، خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چارسدہ سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ آل پاکستان ڈی جی سپورٹس ٹیبل ٹینس چیمئن شپ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی جس میں بوائز کیٹگری کے فائنل میں اسلام آباد کے حسیب نے خیبرپختونخوا باسط علی کو تین ایک سے شکست دی جبکہ خواتین کے فائنل میں اقراء رحمان نے کے پی کی ہی نمراء رحمان کو گیارہ چھ ، گیارہ ساتھ اور گیارہ نو سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، ٹیم ایونٹ میں اسلام آباد حسیب ، عمر سعید ،مران نے خیبرپختونخوا کے امم خواجہ ، باسط علی اور اویس کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، مکس ڈبل میں خیبر پختونخوا کے کائنات ملک اور باسط علی نے نمراء اور اویس کو تین ایک سے شکست دیدی ، اس سے قبل ۔

(جاری ہے)

بوائزکے سیمی فائنل میچزمیںباسط علی اوراسلام آباد کے حسیب جبکہ لیڈیزکے سیمی فائنل میچز میں نمرہ رحمن اور اقراء فائنل کیلئے پہنچ گئیں۔صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ضلع چارسدہ کے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس کھیلی جانیوالی ڈی جی سپورٹس آل پاکستان ٹیبل ٹینس چمپئن شپ بھر پور اندازمیں جاری ہیں ،ایونٹ میں بوائز سنگل کٹیگری کے پہلے سیمی فائنل میچ میں باسط علی نے خیبر پختونخواکے امم خواجہ کو 3-1سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میںاسلام آباد کے حسیب نے اسلام آباد ہی کے سعید مراد کو 3-0 سے شکست دیکر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔

اسی طرح لیڈیز سنگل کے پہلے سیمی فائنل میں خیبر پختونخواکی اقراء رحمن نے صنم کو 3-1سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں خیبر پختونخواکی نمرہ نے ہماکو 3-0سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔