راہول گاندھی الیکشن ہار گئے تو سیاست چھوڑ دوں گا، نوجوت سدھو

بھارتی عوام کو حب الوطنی سونیا گاندھی سے سیکھنی چاہیے،کانگریس رہنماء کی گفتگو

پیر 29 اپریل 2019 19:45

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2019ء) بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر اور کانگریس کے رہنما ء سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے اعلان کیا ہے کہ اگر راہول گاندھی انتخابات ہار گئے تو وہ سیاست ہی چھوڑ دیں گے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام کو حب الوطنی سونیا گاندھی سے سیکھنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سونیا گاندھی کو ان کے شوہر راجیو گاندھی کے قتل کے بعد کانگریس کی سب سے اہم رہنما بھی قرار دیا اور یہ دعویٰ بھی کیا کہ بھارت کی زیادہ تر معاشی ترقی کانگریس کے دور میں ہی ہوئی۔

نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایئر کرافٹ سے لے کر ہر چیز کانگریس کے دور میں بنائی اور بھارت کی 70 سالہ معاشی ترقی میں کانگریس کا بڑا کردار ہے۔نوجوت سنگھ سندھو کا کہنا تھا کہ بھارت میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ جو بھی بی جے پی کے ساتھ ہوگا وہی حب الوطن ہوگا جب کہ دیگر پارٹیوں کے حمایتی افراد کو دشمن اور غدار مانا جاتا ہے۔