سکھر پولیس کے دعوے دھرے ، چوری و ڈکیتی کی واردتوں میں اضافہ ، نامعلوم مسلح افرادتین لاکھ اور پرائز بانڈ لوٹ کر فرار

پیر 29 اپریل 2019 20:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2019ء) سکھر پولیس کے دعوے دھرے ، چوری و ڈکیتی کی واردتوں میں اضافہ ، نامعلوم مسلح افرادتین لاکھ اور پرائز بانڈ لوٹ کر فرار ، پولیس کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ، شہریوں میں تشویش کی لہر ،تفصیلات کے مطابق تھانہ بی سیکشن کی حد منور مسجد نزد ایوب گیٹ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر مجیب قریشی سے تین لاکھ روپے اور ستر ہزار کے پرائز بانڈ لوٹ کر فرار ہو گئے متاثرہ شخص کے مطابق وہ بنک سے رقوم اور پرائز بانڈ لیکر جیسے ہی گھر کے قریب پہنچا تو دو مسلح افراد نے اسلحہ دیکھا کر مجھے لوٹ لیا واقعہ کی فوری اطلاع مددگار 15کو دی گئی مگر پولیس کی جانب سے بروقت کسی قسم کی کاروائی دیکھائی نہیں دی دوسری جانب شہر میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی واردتوں پر شہریوں میں گہری تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے شہریوں نے بالا حکام سے شہر میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی واردتوں کے روک تھام کیلئے موئثر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔