لاڑکانہ ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے ملازمین کا کراچی پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ

پیر 29 اپریل 2019 23:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2019ء) لاڑکانہ ڈولمپنٹ اتھارٹی کے ملازمین نے کراچی پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاڑکانہ ڈولمپنٹ اتھارٹی کی بنیاد بے نظیر بھٹو نے رکھی تھی۔ادارہ پچھلے 10سال سے غیر فعال ہے نہ ادارے کو کام دیا جارہا ہے اور نہ ہی ادارے کو جائز حقوق مل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پچھلے 7 ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملیں اور یکم جنوری سے ہم مسلسل احتجاج کررہے ہیں ، 40 دن لاڑکانہ جناح باغ چوک پر کیمپ مسلسل دن رات بیٹھے رہے تھے انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا اپنا حلقہ این اے 200 لاڑکانہ ہونے کے باوجود نہ پاکستان پیپلزپارٹی کا کوئی ایم پی اے اور نہ ایم این ایز اور نہ ہی کوئی نمائندہ کیمپ پر آیا ہے نہ ہی کسی نے نوٹس لیا ہے مایوس ہوکر ہم نے 11 فروری2019 ء کو کراچی پریس کلب آئے چند دن احتجاج کرنے کے بعد وزیر بلدیات سعید غنی نے ہمارا نوٹس ،وزیر بلدیات نے سندھ اسمبلی بلاکر ہم سے مذاکرات کیے اور ہم سے جائز حقوق کے حوالے سے یقین دہانی کروائی اور ایک ماہ کا کہہ کر مسلسل ٹالتے رہے اس وقت سے لیکر اب تک 3 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے مگر اب تک کوئی وعدہ پورا نہیں کیا جاسکا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم فاقہ کشی سے دوچار ہے اورہمارے بچے بھوک وافلاس سے مررہے ہیں خدارا ہمارے مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ہماری بے چینی کو ختم کیا جائے۔

#