علی ظفر نے پیشکش کی تھی کہ وہ مجھ سے معافی مانگنے کو تیار ہیں، میشا شفیع

علی ظفر معافی مانگنے سے مکر گئے اور بات چیت کے لیے مجھے گھر آنے کو کہا، گلوکارہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 29 اپریل 2019 22:38

علی ظفر نے پیشکش کی تھی کہ وہ مجھ سے معافی مانگنے کو تیار ہیں، میشا شفیع
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل2019ء) گلوکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراسان کرنے کا الزام لگانے والی گلوکارہ میشا شفیع نے ایک نجی ٹی وی شو میں انکشاف کیا ہے کہ علی ظفر نے پیشکش کی تھی کہ وہ ان سے معافی مانگنے کو تیار ہیں لیکن بعد میں وہ مکر گئے اور جب گلوکارہ نے میوزک پروگرام کے آرگنائزر سے کہا کہ وہ علی ظفر کو کہیں کہ وہ ان کے ساتھ کام نہی کرنا چاہتیں تو علی ظفر نے پیغام بھیجا کہ میشا شفیع انہیں گھر آ کر ملیں۔

جب میشا شفیع سے سوال کیا گیا کہ آیا ان کے پاس کوئی وٹس ایپ میسجز یا فون کال کے ثبوت ہیں تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے آرگنائزر سے آمنے سامنے بیٹھ کر بات کی تھی ،علی ظفر کے معافی مانگنے کی پیشکش یا گھر بلانے کے حوالے سے ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں تاہم وہ آرگنائزرسے اس حوالے سے ملنے کے لیے کیے جانے والے ایس ایم ایس تلاش کر کے پیش کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

جب ان سے سوال کیا گیا کہ ان کے مطابق یہ واقعہ تو دسمبر میں پیش آیالیکن میشا شفیع 4ماہ تک خاموش کیوں رہیں اور اس درمیان ایک محفل میں انکی علی ظفر سے ملاقات بھی ہوئی تھی تو گلوکارہ نے جواب دیا کہ وہ اس معاملے کو ڈھکے چھپے الفاظ حل کرنا چاہتی تھیں لیکن علی ظفر کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا اور جب دوبارہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے کہا گیا تو میں نے اس حوالے سے ٹویٹ کر کے بتایا کہ میرے ساتھ یہ معاملہ پیش آیا ہے۔

گلوکارہ نے کہا ہے کہ اس واقعہ کے بعد علی ظفر سے ملاقات نہیں ہوئی بلکہ ان کے چھوٹے بھائی سے ملاقات ہوئی تھی اور وہ ملاقات پہلی بار ہوئی تھی۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے اس واقعہ والے کانسرٹ کے بعد علی ظفر کو ایک وٹس ایپ گروپ میں میسج کر کے ان کا شکریہ ادا کیا تھا؟ تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے وہ میسج رضاکارانہ طور پر کیے تھے۔ میشا شفیع نے بتایا کہ موقع پر موجود تمام 11لوگ علی ظفر کے جاننے والے تھے اور ہم اس وقت علی ظفر کی پراپرٹی پر ہی موجود تھے اس لیے کوئی بھی گواہ ان کے حق میں نہیں بول رہا۔

گلوکارہ نے بتایا کہ الزام لگانے والا میرا سابق منیجر دبئی میں میرے پیسے لے کرفرارہو گیا۔ یا درہے کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر الزام لگایا تھا کہ علی ظفر نے ان کو جنسی طور پر حراساں کرنے کی کوشش کی جس کے بعد گلوکار نے ان پر ڈی فیم کرنے کا کیس کیا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :