دبئی میں تین روزہ ائیرپورٹ شو 2019میںسیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ لمیٹڈ کے وفد کی شرکت

پیر 29 اپریل 2019 23:50

سیالکوٹ ۔ 29اپر یل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2019ء) دبئی میں تین روزہ ائیرپورٹ شو 2019شروع ہو گیا ہے۔شو یکم مئی تک جاری رہے گا۔شو میںسیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ لمیٹڈ کا وفد چیئرمین ندیم انور قریشی کی قیادت میں شرکت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

وفد کے دیگر ارکان میں وائس چیئرمین حسیب احمد بھٹی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر سیال میجر جنرل (ر) محمد عابد نذیر ، چیئرمین بزنس ڈویلپمنٹ کمیٹی میاں نعیم جاوید اور منیجر آئی ٹی سلیم اختر شامل ہیں۔

ائیرپورٹ شو میں سیالکوٹ انٹر نیشنل ائرپورٹ کا اسٹال دنیا بھر سے ائرپور ٹ سے متعلقہ سازو سامان اور مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں کی توجہ کا مرکز ہے اور بڑی تعداد میں مندوبین دورہ کرکے سیال کے حوالے سے بڑی دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :