سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام یوم مئی کے موقع پر عظیم الشان جلسہ کل ہو گا

منگل 30 اپریل 2019 13:51

سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام یوم مئی کے موقع پر عظیم الشان جلسہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2019ء) پاکستان ورکر فیڈریشن اور سی ڈی اے مزدور یونین کے زیراہتمام یوم مئی کے موقع پرفائر بریگیڈ ہال سیکٹرG-7/1اسلام آباد میں کل بروزبدھ صبح دس بجے 10:00 ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے قائداور پاکستان ورکرز فیڈریشن ضلع اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ٹکا خان ،صدر چوہدری شریف ،پاکستان سپورٹس بورڈورکر یونین سے فرمان خان،چوہدری غلام رسول،ریڈیو پاکستان یونین سے راجہ اعجاز ،ZTBLیونین سے ملک شمیض اعوان ،PCPیونین سے چوہدری بلال سمیت تاجر برادری ،سول سوسائٹی راولپنڈی /اسلام آباد کی تمام مزدور تنظیموں کے نمائندے ،عہدیداران اورمزدور شرکت کریں گے،جلسہ میں شکاگو کے مزدوروں کی قربانیوںکو خرا ج تحسین پیش کیا جائے گا،بعد ازاں فائربریگیڈ سے زیروپوائنٹ تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور مزدوروں کے مطالبات کے حل کے لیے حکومت سے اپیل کی جائے گی ۔