پنجاب حکومت نے ڈیم بنانے کی بحریہ ٹائون کی پیشکش مسترد کردی ، خود ڈیم بنانے کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب حکومت کی یقین دہانی پر ڈھڈوچہ ڈیم تعمیر سے متعلق کیس نمٹا دیا

منگل 30 اپریل 2019 14:08

پنجاب حکومت نے ڈیم بنانے کی بحریہ ٹائون کی پیشکش مسترد کردی ، خود ڈیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2019ء) سپریم کورٹ میں ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان پنجاب حکومت نے ڈیم بنانے کی بحریہ ٹائون کی پیشکش مسترد کر تے ہوئے خود ڈھڈوچہ ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔منگل کو جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ پنجاب حکومت نے ڈیم بنانے کی بحریہ ٹائون کی پیشکش مسترد کر دی ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری آبپاشی نے بتایاکہ دسمبر 2021 تک ڈیم کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔ سیکرٹری آبپاشی نے کہا کہ بحریہ ٹائون کی پیشکش کا ماہرین نے باغور جائزہ لیا۔انہوںنے کہاکہ ڈھڈوچہ ڈیم کو اسکی اصل جگہ پر ہی تعمیر کیا جائیگا۔انہوںنے کہاکہ ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق عدالتی فیصلے پر من و عن عمل کرینگے۔انہوںنے کہا کہ تکنیکی ماہرین نے بحریہ ٹائون کی پیشکش پر 108 سوالات اٹھائے۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہا جتنے سوال اٹھائے گئے بحریہ پھر نہ ہی سمجھے۔عدالت نے پنجاب حکومت کی یقین دہانی پر ڈھڈوچہ ڈیم تعمیر سے متعلق کیس نمٹا دیا۔