Live Updates

وزیر اعظم عمران خان مہمند ڈیم منصوبے کا افتتاح پرسوں کرینگے

منگل 30 اپریل 2019 15:54

وزیر اعظم عمران خان مہمند ڈیم منصوبے کا افتتاح پرسوں کرینگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2019ء) وزیر اعظم عمران خان مہمند ڈیم منصوبے کا افتتاح پرسوں جمعرات کو کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق مہمند ڈیم کا افتتاح 2 مئی کو ہوگا،وزیراعظم عمران خان مہمند ڈیم منصوبے کا افتتاح کرینگے۔ذرائع نے بتایاکہ وزیرتوانائی ، چیئرمین واپڈا ، کے پے کے حکام اور دیگر اعلی افسران اس میں شریک ہونگے۔

ذرائع کے مطابق مہمند ڈیم منصوبہ واپڈا کی زیرنگرانی تیار کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مہمند ڈیم میں 1293ملین ایکڑ فیٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ذرائع نے بتایاکہ مہمند ڈیم سے 800میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔مہمند ڈیم کا ٹھیکہ وزیراعظم کے مشیر تجارت رزاق داود کی کمپنی ڈیسکون کو دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق سال 2018-19کے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں اس ڈیم کیلئے 17ہزار ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سی جی جی سی اور ڈیسکون کمپنی کا جوائنٹ وینچر اس منصوبہ کو مکمل کریگا،مہمندڈیم منصوبہ جولائی سال 2024میں مکمل ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات