Live Updates

عمران خان اور ثاقب نثار 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

ڈ* ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ ڈیسکون کمپنیکر ے گی، منصوبے پر 183 ارب خرچ ہونگے

منگل 30 اپریل 2019 20:39

عمران خان اور ثاقب نثار 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2019ء) وزیرا عظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ حکومت نے ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ ڈیسکون کمپنی کو دیا ہے، منصوبے پر 183 ارب خرچ ہونگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطا بق ڈیم صوبہ خیبر پختونخوا میں دریائے سوات پر بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈیم تعمیر کے بعد 1.2 ایم اے ایف پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے ساتھ 800 میگاواٹ بجلی بھی بنائے گا، چارسدہ ، نوشہرہ اور پشاور کے مکینوں کوسیلابی پانی سے بھی بچائے گا۔

ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ زمین کو پانی کے فراہمی کے ساتھ ساتھ 16 ہزار ایکٹر اضافی زمین کو بھی زیر کاشت لایا جائے گا۔ پشاور کے شہریوں کو 30 کروڑ گیلن پینے کا بھی پانی میسر ہو گا اور اس سے 52 ارب روپے کا سالانہ فائدہ ہوگا۔ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات