میرپور آزاد کشمیر میں ماں نے 5 بچیوں سمیت زہریلی گولیاں کھا لیں ،

کمسن بچیاں جاں بحق ، 2 کی حالت تشویشناک شوہر نے بیوی کو پانچویں بچی پیدا ہونے کا طعنہ دیا تھا

منگل 30 اپریل 2019 20:43

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2019ء) میرپور آزاد کشمیر میں بیوی کا شوہر سے جھگڑے کے نتیجے میں بیوی نے 5 بچوں سمیت خود زہریلی گولیاں کھا لیں ۔ جس سے 3 کمسن بچیاں جاں بحق اور 2 کی حالت تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے علاقے میرپور آزاد کشمیر میں راشدہ نامی خاتون کو شوہر نے پانچویں بچی پیدا ہونے کا طعنہ دیا تو خاتون نے غصے میں آ کر پانچوں بچیوں سمیت خود زہریلی گولیاں کھا لیں جس کے نتیجے میں 3 کمسن بچیاں موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ مزید 2 بچیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق راشدہ کا معدہ واش کر دیا گیا ہے جس کے بعد اس کی حالت بہتر ہے ۔ ۔