علماء ومشائخ امہ بانیان پاکستان نے تحریک پاکستان کے ساتھ ساتھ تعمیرپاکستان کی جدوجہدمیں نمایاں کرداراداکیاہے‘مولانا محمد ریاض کھرل

بدھ 1 مئی 2019 13:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2019ء) تحریک اتحادملت اسلامیہ کے مرکزی امیرمولانامحمدریاض کھرل نے کہاہے کہ علماء ومشائخ امہ بانیان پاکستان نے تحریک پاکستان کے ساتھ ساتھ تعمیرپاکستان کی جدوجہدمیں نمایاں کرداراداکیاہے معاشرے میں اخوت اجماعت اتحادیکجہتی تحمل برداشت کادرس دیااختلاف رائے کوتنازعہ کی بنیادکہ بننے دیااپنے پیروں کاروں کوہمیشہ سنت نبوی اپنانے مسائل کومکالمہ حکمت ودانائی سے حل بین المذاہب رواداری پرنہ صرف زوردیابلکہ اتحادبین المسلمین بین المسالک ہم آہنگی کومضبوط کیادیگرادیان سے تعلیمات اسلام کی اساس پرقرب کی راہیں استورکیں ہرپاکستانی کوقومی یک جہتی کی کڑی میں پروئے رکھااپنے کردارعمل سے نظریہ پاکستان پرچم سربلندرکھاانتہاوشدت پسندی مذہبی سے مکمل گریزکیامجالس وکانفرنس اجتماعات میں کسی پاکستانی مسلمان کی دل آزادی ہرگزنہیں ہونے دی اقلیت کوتحفظ اورسیاسی میں برداشت دیانت وشرافت کوفروغ دیاضرورت ہے کہ پیغام بانیان پاکستان کوعام کیاجائے انکی تحریک پاکستان میں جدوجہدآزادی کونصاب تعلیم میں شریک کیاجائے تحریک پاکستان سپاہی مرحوم مولاناعبدالستارخاں نیازی کی حیات وخدمات کااحاطہ ممکن نیہں تاہم پاکستان اسلامی نظریاتی تشخص کواجاگرکرنے کی جدوجہدمشعل راہ ہے مولاناالشاہ احمدنورانی مولانانیازی سچے مسلمان اورعاشق رسول تھے ان خیالات کااطہارانہوں نے جمعیت علمائے پاکستان کے زیراہتمام سالانہ قومی یکجہتی سمینارمنعقدہ جامعہ غوثیہ رضویہ تعلیم القرآن میں بیادمجاہدملت مولاناعبدالستارخاں نیازی مرحوم میں دوران خطاب کیااس موقع پرقاری عبدالرشیداعوان ‘علامہ عزیزالحسن اعوان ‘محمدشریف کھرل ‘قاری عاشق علی نعیمی ‘علامہ حافظ محمداکرم ‘امین سیفی ‘علامہ محمداکمل ‘ملک فلامت حسین ‘جاویداحمدرضوی ‘حافظ محمدعثمان ودیگرشریک تھے -