نوابشاہ پولیس کا منشیات فروشوںکے خلاف آپریشن، 9250 گرام چرس گٹکے شراب کے پوائنٹ برآمد

بدھ 1 مئی 2019 19:08

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2019ء) نوابشاہ پولیس کا منشیات فروشوںکے خلاف آپریشن، 9250 گرام چرس گٹکے شراب کے پوائنٹ برآمد،4 منشیات فروش گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی تنویر تنیو کی سخت ہدایات پر منشیات کے خلاف نوابشاہ پولیس نیآپریشن کو مزید تیز کردیا ہے اس سلسلے میں ائیرپورٹ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران منشیات فروش نعیم اختر کو گرفتارکرکے اسکے قبضے سی2250 گرام چرس برآمد کرلی اور کیس داخل کردیا بالو جا قبا پولیس نے خفیہ اطلاع ملنیپر منشیات فروش محمد مبین کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سی7000 گرام چرس برآمد کرکے کیس داخل کرلیا پنھل خان چانڈیوپولیس نیطالب حسین کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سی14 پوائنٹ وھسکی برآمد کرکے کیس درج کرلیا ہے قاضی احمدپولیس نیمنشیات فروش وکیل کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے بڑی تعداد میں نشہ آور سپاریاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے تمام کاروایوں پر ایس ایس پی نے متعلقہ تھانیداروں اور عملے کوشاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :