جمعیت علمائے اسلام ضلع خضدار کی کابینہ کا اعلان کردیا گیا

جسٹس (ر) عبدالقادر مینگل اور سردار علی محمد قلندرانی بھی کابینہ میں شامل

بدھ مئی 23:54

ْخضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2019ء) جمعیت علمائے اسلام ضلع خضدار کی کابینہ کا اعلان کردیا گیا ، جسٹس (ر) عبدالقادر مینگل اور سردار علی محمد قلندرانی کو بھی کابینہ میں شامل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ضلع خضدار کی کابینہ کے انتخابات مکمل ہوگئے جس میں قبل ازیں مولانا قمرالدین کو امیر اور مولانا عنایت اللہ رودینی کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا تھا تاہم اب امیر اور جنرل سیکریٹری نے دستوری کابینہ کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق سرپرست قاری عبدالرحمان کرخی ، سرپرست دوئم مولانا عبدالکبیر مینگل ، سرپرست سوئم سردار علی محمد قلندرانی ، امیر مولانا قمرالدین ، نائب امیراوّل مولانا فیض محمد نائب امری دوئم مفتی عبدالقادر شاہوانی جنرل سیکریٹری مولانا عنایت اللہ رودینی ناظم اوّل وڈیرہ عبدالخالق موسیانی ، ناظم دوئم جسٹس(ر) عبدالقادر مینگل ناظم نشرو اشاعت مولانا بشیراحمد عثمانی ناظم مالیات مولانا حافظ سعید احمد سالار مولانا غلام رسول مینگل کو منتخب کرلیا گیا ہے ۔