بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے مزدوروں کے عالمی دن پر تقریب کا انعقاد

جمعرات 2 مئی 2019 00:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام محنت کشوں کے عالمی دن کے مناسبت پر بی این پی ضلع کوئٹہ کی جانب سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پروگرام منعقد ہوا جس میں پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں اور عہدیداروں نے شرکت کی پروگرام کی صدارت شہدائے شکاگو کے تصاویرسے کرائی گئی جبکہ مہمان خاص پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری اعزازی مہمان بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ و رکن صوبائی اسمبلی ٹائٹس جانسن تھے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاس سے ہوا سعادت ملک عبدالرسول شاہوانی نے حاصل کی ۔

سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات اسد سفیر شاہوانی نے کارروائی سرانجام دیئے ۔

(جاری ہے)

شہداء شکاگو دنیا کے تمام محنت کشوں اور محکوم قوموں کے تحریکوں کیلئے جانوں کا نزرانہ پیش کرنے والے عظیم قربانیوں کی خاطر اور احترام میں ایک منٹ کھڑے ہوکر خاموشی اختیار کی گئی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری ، بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ، رکن صوبائی اسمبلی ٹائٹس جانسن ضلعی جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی ، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری یونس بلوچ ضلعی لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ضلعی ہیومن رائٹس سیکرٹری ڈاکٹر رمضان ہزارہ پارٹی کے مرکزی کونسلر رضا جان شاہی زئی مینگل ، نصیب جان قمبرانی ، پرنس رزاق بلوچ، میر زعفران مینگل ، نیاز محمدحسنی ، مبارک علی ہزارہ نے شہدائے شکاگو شہیدوں کے محنت کشوں کیلئے جانوں کا نذرانوں کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کی تحریک میں ان کی لازوال عظیم قربانیوں کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے آج دنیا بھر میں محنت کش کا جو دن منایا جارہا ہے ، یہ ان شہداء کی عظیم قربانیاں کہ جنہوں نے آمر اور غاصب قوتوں کے سامنے محنت کشوں کی عظمت آزادی اور سربلندی کیلئے سرخم تسلیم نہٰں کیا اور ان کی مظالم اور استحصال کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے محنت کشوں کو جو عزت استقلال اور شعور فراہم کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج استحصالی قوتیں محنت کشوں کی بڑھتی ہوئی تحریک سے خوف زدہ کا شکار ہے اور محنت کشوں کی تحریک کو ناکام بنانے کیلئے منفی ہتھکنڈے اپناتے ہوئے اپنے سرمایادرانہ نظام کو آگے بڑھارہے ہیں آج سرمایادارانہ نظام جس شدید بحران کا شکار ہے اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام کے پیداواروں نے تمام مراعات اور مفادات کو اپنے حد تک محدود کیا ہے عوام اور محنت کش زندگی کی تمام تر بنیادی سہولتوں سے محروم نان شبیہ کا محتاج ہے ملٹی نیشنل کمپنیاں پورے معاملات اور حکومتی امور کو چلارہے ہیں جس کے نتیجے میں مہنگائی اپنی عروج پر ہے اور غریب عوام طرح طرح کے مسائل اور مشکلات بدترین استحصال اور ناانصافیوں کا سامنا کرتے چلے آرہے ہیں سرمایہ دارانہ نظام کے مالک وارث حقیقی مسائل کے توجہ ہٹانے کیلئے مصنوعی بحران پیدا کرنے میں مصروف عمل مختلف ملکوں میں فرقہ واریت مذہبی انتہاء پسندی نام نہاد دہشت گردی نسل پرستی کو ہوا دیکر اپنی گرتی ہوئی نظام کو بچانے کی تگ و دود میں مصروف عمل ہے تاکہ یہاں کے غریب عوام پر مزید مظالم کا پہاڑ توڑ گرایا جاسکے انہوں نے کہا کہ ملک کے قوانین کے بر خلاف یہاں کے محنت کشوں کے ساتھ ناانصافیوں کا دور دورا ہے ڈائون سازنگ نجکاری پرائیٹائزیشن اور سرکاری محکموں کو نجی کمپنیوں کے حوالے کرکے محنت کشوں کے منہ دووقت کی روٹی چینی جارہی ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے اشیاء خوردونوش آئے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ صحت روزگار تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات مکمل طور پر پروائیٹائزیشن کے حوالے کیا جارہا ہے جس سے صرف اور صرف ان بالادست قوتوں کو فائدہ حاصل ہورہا ہے باقی غریب عوام بے یارومددگار مسائل مشکلات گرے ہوئے ہیں سپریم کورٹ کے احکامات کے باجوود ملک میں 14سال سے کم عمر کے بچوں سے جبری مشقت لیا جارہا ہے جوکہ ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور یہاں پر اجرت پر کام کرنے والوں کو 15ہزار سے کم تنخواہ دیا جارہا ہے جوکہ قوانین اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے ،ملک میں عجیب سی صورتحال ہیں کہ ادارے اپنے فیصلوں کو منوانے میں مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی محنت کشوں کی بنیادی حقوق کیلئے ہمیشہ ہر فورم پر آواز بلند کرتی ہوئی چلی آرہی ماضی کی تاریخ گواہ ہے کہ بلوچستان میں محنت کشوں کے تاریخی لانگ مارچ قلات اسٹیٹ الائونس کے بحالی کے سلسلے میں پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے کرتے ہوئے جدوجہد کی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی اور 1997ء کو بی این پی کے دورحکومت میں قلات اسٹیٹ الائونس کا بحال کرکے تمام ملازمین کو وہ بنیادی مراعات فراہم کی گئی جس کے نتیجے میں گوادر سے لیکر ژوب تک کے ملازمین مستفید ہورہے ہیں یہ ایک تاریخی کارنامہ ہے اور یہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ بی این پی حقیقی معنوں میں محنت کشوں کی جدوجہد کو عملی جامعہ پہناتے ہیں اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ کرتے ہیں ۔