Live Updates

تحریک انصاف کا معاشی انقلاب کیوں ناکام ہوا؟

جس ملک کو کوریائی ماڈل پر چلانا تھا اسے دبئی ماڈل پر چلانے کا یہی انجام ہونا تھا،ماہرمعاشیات

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات 2 مئی 2019 06:33

تحریک انصاف کا معاشی انقلاب کیوں ناکام ہوا؟
لاہور۔ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی2019ء) انڈے دیں گے بچے دیں گے،مرغیاں اور کٹے بھی دیں گے......بل گیٹس کا بھی کچھ ایساہی ویژن تھا جیسے نعروں سے وہ لالی پاپ دینے کی کوشش کی گئی جو چند ماہ میں ہی ٹھس ہو گئے۔اسد عمر صاحب تو منظر سے غائب ہوئے ہی ہیں ساتھ میں انڈوں ،بچوں،مرغیوں اور کٹوں کے ڈکارنے کی آواز بھی کہیں سنائی نہیں دیتی۔نہ ڈالر ہاتھ آ رہا ہے اور نہ ہی پٹرول بجلی گیس کی قیمتیں کم ہوتی دکھائی دیتی ہیں۔

اب حضواروالا یہ کہتے سنائی دیتے ہیںکہ ہمارے لیے پچھلی حکومتیں دودھ اور شہد کی نہریں نہیں چھوڑ کر گئی تھیں تو عوام کو ریلیف کہاں سے دیں۔سوال تو کئی ہیں مگر کیا کریں پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ والا معاملہ ہے۔مگر حقیقت مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی والا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی حکومت اس وقت تک معیشت کو سنبھالا دینے میں ناکام نظر آتی ہے۔آئی ایم ایف سے بھی قرضہ ملنے کی نوید مل چکی ہے اور دوست ممالک کے علاوہ بھی دیگر بڑے عالمی بینکوں سے بھی قرضہ مل چکا مگر اب تک آنے والی امدادی رقم کی حیثیت اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مصداق ثابت ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے معروف ماہر معاشیات شہر زیدی کا کہنا تھا کہ اس ملک کو کوریائی ماڈل پر چلانے کی ضرورت تھی اُس سے یہ جلد اپنے پاﺅں پر کھڑا ہوجاتا جبکہ موجودہ حکمرانوں نے اسے دبئی ماڈل پر چلا ڈالا اس کا نتیجہ سامنے ہے کہ کوئی کل سیدھی ہوتی دکھائی نہیں دیتی۔ٹریڈ خسارہ پچھلی حکومت 36ارب ڈلر پر چھوڑ کر گئی تھی اور ان کے دور حکومت میں تو اور بھی بڑھ چکا ہے۔اس وقت معیشت کا کوئی مضبوط اور مربوط ماڈل لانچ ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔بحرحال امید رکھنی چاہیے کہ چیزیں آہستہ آہستہ بہتری کی طرف ہی جائیں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات