وقت آ گیا ہے کہ افغانستان کو بھی بھارت کی طرح سخت جواب دیا جائے

پاکستان نے بھارت کو سبق دکھا دیا تو افغانستان کس کھیت کی مولی ہے، سینئیر تجزیہ نگاروں کا سرحد پر پاک فوج کے جوانوں پر حملے کے بعد اشرف غنی کے خلاف یو این میں باقاعدہ طور پر چارج شیٹ پیش کرنے کا مطالبہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 2 مئی 2019 11:36

وقت آ گیا ہے کہ افغانستان کو بھی بھارت کی طرح سخت جواب دیا جائے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 مئی 2019ء) سینئیر تجزیہ نگار حامد میر نے کہا ہے کہ گذشتہ روز پاک فوج کے جوانوں پر حملے کے پیچھے اشرف غنی ہے۔حامد میر نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ افغانستان کو سخت جواب دیا جائے،پاکستان کو اشرف غنی کے خلاف یو این میں باقاعدہ طور پر ایک چارج شیٹ پیش کرنی چاہیے۔اشرف غنی براہ راست پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں اور یہ کیس اقوام متحدہ میں لے کر جانا چاہئیے۔

افغان صدر اشرف غنی کو اس بات کی تکلیف ہے کہ کچھ روز قبل ڈی جی آیس پی آر نے کہا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغانستان اور بھارت کی خفیہ ایجنسیاں کام کر رہی ہیں اور پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں۔مجھے کوئی شک نہیں کہ شرف غنی اپنے غیر ملکی آقاؤں کے ساتھ مل کر اپنی سرزمین پر معصوم افغانیوں کا خون بہا رہے ہیں بلکہ اب وہ پاک فوج کے جوانوں پر بھی حملہ کر رہے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ افغانستان کو اس کا سخت جواب دیا جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے بدھ کو آئی ایس پی آر کے مطابق ساٹھ سے ستر دہشتگردوں کے گروپ نے افغانستان میں موجود اپنے بیسز سے سرحد عبور کر کے شمالی وزیرستان کے علاقہ الورہ میں باڑ کی تنصیب میں مصروف پاک فوج کے جوانوں پرحملہ کردیا ۔پاکستانی سکیورٹی فورسز نے حملوں کا موثر جواب دیتے ہوئے علاقے میں موجود فوجی دستوں کی مدد سے اسے ناکام بنا دیا ۔ جوابی کارروائی میں متعدد دہشتگرد مارے گئے اورکئی زخمی ہوئے ۔

فائرنگ کے تبادلے میں تین فوجی شہید ہوگئے جن میں لانس نائیک علی ،لانس لائیک نذیر اور سپاہی امداد اللہ شامل ہیں جبکہ سات فوجی زخمی بھی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز باڑ کی تنصیب اور قلعوں کی تعمیر کے ذریعے سرحدی سکیورٹی کو مستحکم کر نے میں مصروف ہیں تاکہ دہشتگردوں کی کارروائیوں کو روکا جاسکے ۔