سرحد پار سے پاک فوج کے جوانوں پر حملے کے پیچھے چھپی سازش سامنے آ گئی

افغان حکومت نہیں چاہتی کہ سرحد پر باڑ لگے،ماضی میں بھارت اور امریکا نے پاک افغان سرحد کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی کی، بیروںی قوتیں پاکستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 2 مئی 2019 12:20

سرحد پار سے پاک فوج کے جوانوں پر حملے کے پیچھے چھپی سازش سامنے آ گئی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی2019ء) دفاعی تجزیہ نگار جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پاکستان پر حملے کی ٹائمنگ بہت اہم ہے۔ افغان حکومت نہیں چاہتی ہے کہ سرحد پر باڑ لگے۔اس سے قبل افغانستان سے دوسرے قسم کے حملے ہوتے تھے۔یہ حملہ طالبان نے نہیں کیا۔۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خطے میں امن کون نہیں چاہتا تاہم پاک افغان سرحد پر حملے کی ٹائمنگ نے کئی سوالات اٹھا دئیے ہیں۔

دفاعی تجزیہ نگار اس بات پر متفق نظر آئے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت کردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔دفاعی تجزیہ نگار جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا ہے کہ افغان حکومت ہمیشہ باڑ لگانے کی مخالفت کرتی رہی ہے۔باڑ لگانے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی ختم ہو گی اور اس حملے کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ افغان حکومت چاہتی ہے کہ یہ راستہ کھلا رہے۔

(جاری ہے)

تجزیہ نگار رستم شاہ کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ دہشت گردوں کا افغانستان میں تعاقب کیا جائے۔اس سے قبل امریکہ بھی اسی بارڈر کو استعمال کرتے ہوئے ہمارے علاقے میں حملے کرتے رہتے تھے۔اور پھر جواز پیش کرتے تھے کہ ہم نے اپنے دشمنوں کو یہاں دبوچنا ہے اور ان کے خلاف کاروائی کرنی ہے۔لہذا اگر ہم یہاں کوئی کاروائی کریں گے تو ا س پر پاکستان کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئیے۔

لہذا اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان افغانستان کو کہے کہ اگر آپ کا اس علاقے پر کنٹرول نہیں ہے تو ہمیں اجازت دی جائے کہ ہم اس علاقے میں دہشت گردوں کا تعاقب کر سکیں،اس سے قبل سینئیر صحافی بھی اس بات کا انکشاف کر چکے ہیں کہ پاکستان سیکورٹی فورسز پر حملے میں افغانستان ملوث ہے۔افغانستان کے صدر اشرف غنی کو یہ بات سمجھ لینی چاہئیے کہ پاکستان اگر بھارت کو ناکوں چنے چبوا سکتا ہے تو افغانستان کس کھیت کی مولی ہے ۔

حامد میر کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ گذشتہ روز پاک فوج کے جوانوں پر ہونے والے حملے کے پیچھے سو فیصد افغان صدر اشرف غنی کی تائید اور حمایت شامل ہے۔ اشرف غنی پاکستان کے خلاف کھلم کھلا سازش کر رہیں لیکن ان کو یہ اندازہ نہیں کہ جب پاکستان 24 گھنٹوں کے دوران بھارت جیسے ملک کے دو جہاز گرا سکتا ہے تو افغانستان کس کھیت کی مولی ہے۔