سری لنکا، ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کے واقعات کے بعد مسیحی عبادت گاہیں مسلسل دوسرے ہفتہ بھی بند رہیں

جمعرات 2 مئی 2019 14:25

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2019ء) سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کے واقعات کے بعد مسیحی عبادت گاہیں مسلسل دوسرے ہفتہ بھی بند رہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود مسیحی افراد کو گرجا گھروں کی طرف نہ جانے کی تاکید کی گئی ہے۔ سری لنکا میں مسیحی افراد کے بڑے مذہبی پیشوا کارڈینیل میلکوم رانجتھ نے گرجا گھر میں معمول کی سروس کی بجائے ٹیلی وژن پر خطاب کے ذریعہ مسیحی مذہبی بیان دیا جبکہ مسلمانوں کو بھی مساجد میں جمعہ کی نماز سے روکا گیا تھا۔ حکام نے مزید حملوں کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

متعلقہ عنوان :