کیس مینجمنٹ سسٹم منصوبے میں بے ضابطگیاں ، پنجاب حکومت کو 12مئی تک ہر صورت جواب داخل کروانے کا حکم

جمعرات 2 مئی 2019 14:36

کیس مینجمنٹ سسٹم منصوبے میں بے ضابطگیاں ، پنجاب حکومت کو 12مئی تک ہر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے کیس مینجمنٹ سسٹم کے منصوبے میں بے ضابطگیوں کیخلاف کیس میں جواب داخل نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو 12مئی تک ہر صورت میں جواب جمع کروانے کا حکم دیدیا ۔ مسٹر جسٹس شاہد وحید نے مقامی وکیل عبداللہ ملک کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کیس مینجمنٹ کے حوالے سے مختلف رپورٹ شائع ہوچکی ہیں لیکن انہیں ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ، لاہور ہائیکورٹ کے سافٹ وئیر میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں ، سابق آئی ٹی کے سربراہ عمر سیف نے ناقص منصوبہ لگایا ۔

استدعا ہے کہ کیس مینجمنٹ منصوبے کا ریکارڈ فراہم کیا جائے اور عدالت سابق آئی ٹی سربراہ عمر سیف چیمہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے ۔عدالت نے پنجاب حکومت کی طرف سے جواب داخل نہ کرنے برہمی کا اظہار کیا ۔ فاضل عدالت نے پنجاب حکومت کو 12 مئی تک ہر صورت جواب داخل کروانے کا حکم دیا ہے ۔