ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس میں مقدمہ کے مزید سرکاری گواہان 7مئی کو طلب

جمعرات 2 مئی 2019 14:40

ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس میں مقدمہ کے مزید سرکاری گواہان 7مئی کو طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2019ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس میں مقدمہ کے مزید سرکاری گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 7مئی تک ملتوی کر دی ۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 4 کے جج عبدالقیوم خان نے کیس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ جوہر ٹان میں درج ہے۔ ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس میں دو ملزمان منشا بم اور عاصم منشا کو کوٹ لکھپت جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا ۔دوران سماعت گواہ کانسٹیبل معروف صادق پر وکلائ نے جرح مکمل کی ۔ عدالت نے مزید سرکاری گواہوں کو بذریعہ نوٹس 7 مئی کو طلب کر لیا ۔