شاہد آفریدی نے سپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے متعلق اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

اسکینڈل کا پہلے سے ہی علم تھا،مظہر مجید نے فون مرمت کے لیے دکان پر دیا تھا جو اتفاق سے میرے واقف تھے،فون سے پاکستانی کھلاڑیوں کو کیے گئے پیغامات ملے،مینجمنٹ کو ثبوت دکھائے مگر کوئی ایکشن نہ لیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 2 مئی 2019 15:46

شاہد آفریدی نے سپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے متعلق اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 مئی 2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں اہم انکشافات کر دئیے۔شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں کرکٹ لیجنڈز سمیت کسی کھلاڑی کو نہیں بخشا۔انہوں نے جاوید میانداد، وقار یونس، شعیب ملک سمیت اہم کھلاڑیوں ہر سخت تنقید کی اور اس کے علاوہ شاہد آفریدی نے سپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے متعلق اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا ۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا پہلے سے ہی علم تھا۔مظہر مجید نے فون مرمت کے لیے ایک دکان پر دیا تھا اور اتفاق سے دکان کا مالک میرے دوست کا دوست نکلا،مظہر مجید دکے فون سے پاکستانی کھلاڑیوں کو کیے گئے پیغامات ملے۔

(جاری ہے)

ٹیم مینجمنٹ کو ثبوت دکھائے مگر کوئی ایکشن نہ لیا گیا۔

میں نے یہ پیغامات وقار یونس سے بھی شئیر کیے۔میجنمنٹ یا تو خوفزدہ تھی یا پھر اسے ملک کے وقار کا خیال تھا۔یاور سعید نے پیغامات دیکھ کر بے بسی کا اظہار کیا۔یاور سعید نے مجھ سے پیغامات کی کاپی مانگنے کی بھی زحمت نہ کی۔عبدالرزاق نے بھی سلمان بٹ، محمد عامر اور آصف پر شک کا اظہار کیا تھا.واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی آپ بیتی’ ’گیم چینجر“ جلد ہی منظر عام پر آ جائے گی۔

آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کتاب میں اپنے بارے میں سچ بیان کرنے کی حتی الامکان کوشش کی ہے۔ شاہد آفریدی کی جانب سے اپنی کتاب کا سرورق سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔ گیم چینجر نامی شاہد آفریدی کی آپ بیتی معروف اینکر پرسن وجاہت سعید خان نے لکھی ہے۔ شاہد آفریدی نے بتایا کہ ان کی آپ بیتی پر گزشتہ 2 برس سے کام جاری تھا اور اب یہ کتابی صورت میں پہلے انڈیا اور پھر پاکستان میں شائع کی جائے گی۔