جاگ دامانی جاگ کرکٹ ٹورنمنٹ کا فائنل میچ خراب موسم کے باعث برابری کی بنیاد پر اختتام پذیر

جمعرات 2 مئی 2019 16:33

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2019ء) جاگ دامانی جاگ کرکٹ ٹورنمنٹ کا فائنل میچ خراب موسم کے باعث برابری کی بنیاد پر اختتام پذیر ہوگیا۔ جاگ دامانی جاگ کرکٹ ٹورنمنٹ کا فائنل میچ صمد الیون اور ینگ زلمی کے درمیان کھیلا گیا فائنل میچ کے مہمانان خصوصی ٹورنمنٹ آرگنائزر جاگ دامانی جاگ تحریک کے سربراہ ڈاکٹر حسیب اللہ خان گنڈاپور , سابقہ امیدوار ضلعی ممبر کلاچی ٹاون ٹو سردار ہدایت اللہ خان گنڈاپور, سردار منیب اللہ خان گنڈاپور ,سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے ننانوے سردار فریدون خان گنڈاپور ,تیمور علی خان مروت تحصیل صدر اے این پی ڈیرہ اسماعیل خان , نعمت اللہ خان سٹی صدر اے این پی کلاچی , اکرام اللہ خان کمالخیل , علی زمان خان پی ٹی آئی ورکر, ریحان ودیگران تھے .فائنل میچ کے ریفری خالد خان اور ولید خان جبکہ کمنٹری کے فرائض محمود خان نے انجام دئیے۔

(جاری ہے)

صمد الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ دس اوورز میں 94 رنز اسکور کیا . پہلی اننگز میں صمد الیون کے ارشد دونی 38 رنز کے نمایاں رہے جبکہ ینگ زلمی کی جانب سے نثار نے تین , آصف , جمشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہدف کے تعاقب میں ینگ زلمی کی ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر 52رنز اسکور کیے تھے کہ موسم کی خرابی کے باعث میچ روکنا پڑا بعدازاں ریفریز نے دونوں ٹیموں کی مشاورت سے میچ برابری کی بنیاد پر اختتام پذیر کردیا .تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمانان خصوصی نے صمدالیون , ینگ زلمی کے کپتان کو برابری کی بنیاد پر کیش انعام و ٹرافی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں میڈلز, ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے ٹورنامنٹ آرگنائزر ڈاکٹر حسیب اللہ خان گنڈاپور نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد اور ٹیموں کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کلاچی کی عوام کو تفریح فراہم کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے ۔