Live Updates

شہباز شریف بھاگ گیا

ہمارے پاس اطلاعات تھیں کہ شہباز شریف لندن سے واپس نہیں آئیں گے،ایک بھائی فرار ہو گیا اور دوسرا فرار ہونے کی تیاریوں میں ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کا شہاز شریف کے لندن میں قیام بڑھانے پر ردعمل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 2 مئی 2019 17:14

شہباز شریف بھاگ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 مئی 2019ء) : وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اطلاعات تھیں کہ شہباز شریف لندن سے واپس نہیں آئیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا پاکستان واپس نہ آنا ثابت کرتا ہے کہ ریڑھی والوں کے اکاؤنٹس کے پیسے دینے کو وہ تیار نہیں۔

ایک بھائی فرار ہو گیا اور دوسرا فرار ہونے کی تیاریوں میں ہے یہ لوگ این آر او لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔رانا تنویز کی بطور چئیرمین اے پی سی نامزدگی نے ثابت کر دیا ہے کہ شہباز شریف کی بیماری ڈرامہ ہے۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شہباز شریف بھاگ گیا؟ بیٹے سلمان شہباز اور داماد علی عمران کی طرح کمانے کی جنت پاکستان، اُڑانے کی جنت انگلستان۔

(جاری ہے)

خیال رہے مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی جگہ رانا تنویر کو چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہباز شریف ان دنوں لندن میں موجود ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی لندن سے واپسی تاخیر کا شکار ہو گئی ، شہباز شریف 7 مئی کی بجائے اب 14 مئی کو پاکستان پہنچیں گے۔

شہباز شریف کی عدم موجودگی میں پارلیمانی پارٹی اجلاسوں میں قیادت کی پالیسیوں کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اپنے معالج کے مشورہ پر لندن میں قیام کو آگے بڑھا دیا ۔ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کا آٹھ اور بارہ مئی کو لندن میں دوسرا طبعی معائنہ ہوگا ۔ذرائع نے بتایاکہ طویل عرصے کے بعد طبعی معائنہ کیلئے آنے پر ڈاکٹر نے مکمل علاج تک لندن میں قیام کا مشورہ دیدیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات